Breaking NewsEducationتازہ ترین
سموگ سے سکولوں کی بندش ، محکمہ سکول کی ٹیموں کے چھاپے، وارننگ کے بعد چھوڑ دیا
حکومت کی ہدایت پر محکمہ سکولز نے صوبےبھر کے سکولز کو 17نومبرتک بند کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
ساتھ ہی ایک مراسلہ جاری کیا جس میں تمام سی ای اوز، ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ایریاز کا وزٹ کریں، متعلقہ اضلاع میں کوئی بھی گورنمنٹ سکول، پرائیویٹ سکول اور ٹیوشن سنٹر کھلا ہوا نہ ہو گورنمنٹ اف پنجاب کی طرف ہدایت ہے اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔
کھلنے والے سکووں کے خلاف کارروائی کی جائے، جس پر گزشتہ روز محکمہ سکولز کی ٹیموں نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے، کوٹ ربنواز بستی ملوک کے ایریاز میں سکول کھلے تھے، جن کووارننگ دے کر بند کردیا گیا ۔