Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز میں گریڈ 17 سے لیکر 20 تک کی نو ہزار 776 آسامیاں خالی ، طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

محکمہ سکولز میں گزشتہ دو برس سے ڈی پی سی نہیں ہوئی ، جس کی وجہ سے گریڈ 17 سے 20 کی اسامیوں پر موجود افراد ریٹائرڈ ہوگئے، اور ان کی اسامیاں خالی پڑی ہیں یا ان پر عارضی تعیناتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے طلبا کا مستقبل داو پر لگ چکاہے ۔

کیونکہ بہت سکولوں میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر، ٹرپل ایس اور پرنسپل کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کی دو ہزار 498، ڈبل ایس کی دو ہزار800، سینئر ہیڈ ماسٹر کی 572، ٹرپل ایس گریڈ 18 کی دو ہزار310، پرنسپل گریڈ 19 کی 676، ٹرپل ایس گریڈ 19 کی 696، پرنسپل گریڈ20 کی 224 اسامیاں خالی ہیں ۔

جس پر ایس ایس اے نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ اس وقت سینارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے، جو کیس مکمل ہیں ان کی ڈی پی سی فوری پر 31مارچ 2022 سے قبل کرادی جائے، تاکہ سکولوں میں داخلوں کے موقع پر کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button