Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ، روزانہ گروپ تصویر لازمی قرار دے دی گئی

سرکاری سکولوں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ سکولز نے سخت اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام پرائمری اور مڈل سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ صبح 08:45 بجے تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی گروپ تصویر حاضری رجسٹر کے ہمراہ بنائیں، جن پر وقت، تاریخ اور لوکیشن کا واضح اندراج لازمی ہوگا۔

مزید ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تمام سکولوں سے موصول ہونے والی تصاویر کو یکجا کر کے ایک پی ڈی ایف فائل کی صورت میں روزانہ صبح 09:30 بجے تک واٹس ایپ کے ذریعے متعلقہ دفتر کو ارسال کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button