Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکول ایجوکیشن کا ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کا فیصلہ

پالیسی میں بہتری اور عملی مسائل کے حل کے لیے پنجاب بھر کے تقریباً 3 لاکھ اساتذہ سے تجاویز طلب کی گئی ہیں، محکمہ تعلیم کے مطابق موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی میں بھی ضروری ترامیم کی جائیں گی۔
ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ان مسائل کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا جن کا سامنا اساتذہ کو عملی طور پر تبادلوں کے دوران کرنا پڑتا ہے، پالیسی میں تبدیلی سے حاصل ہونے والے فوائد پر اساتذہ کو ریفرنس دینا لازمی ہوگا تاکہ تجاویز کو مؤثر اور قابلِ عمل بنایا جا سکے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ 3 روز کے اندر مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اپنی تجاویز جمع کرائیں، جس کے بعد نئی اور بہتر ٹرانسفر پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔




















