Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا مڈل سکولوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈز کے طور پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

ٹرانسفر راؤنڈ میں ایلمنٹری سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں بلاک کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرانسفر راؤنڈ بند ہونے کے بعد مڈل سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ای ایس ٹیز کو ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پہلے سے تعینات ایس ایس ٹی ہیڈز کو عہدے سے ہٹا کر ہائی سکولوں میں بھیج دیا جائے گا، اب مڈل سکولوں میں بھی ہائی سکولوں کی طرز پر او پی ایس ہیڈز تعینات کیے جائیں گے۔




















