سکولوں کے سیکورٹی انتظامات ، انسداد ڈینگی اقدامات اور درس قران کی تدریس کا روزانہ جائزہ لینے کا حکم

محکمہ سکولز نے صوبے کے سکولوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے تمام افسروں کو روزانہ سرکاری، پرائیویٹ سکولوں اور پیف کے سکولوں کادورہ کرنے اور ریورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سی ای او ز اتھارٹیز کے افسر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ روزانہ کم سے کم دو سکول سرکاری اور پرائیویٹ وزٹ کریں گے، اور ان میں سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لیں گے ۔
کیٹگری اے ، اے پلس سکولوں کے بارے میں مکمل رپورٹ کریں گے ۔
اس کے ساتھ ساتھ تمام افسر سکولوں میں کیے گئے انسداد ڈینگی اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈینگی کے بارے میں جو ایس او پیز مقرر کئے گئے ہیں ان پر پورا عمل کیا گیا ہے یا نہیں ۔
اسی طرح افسر ان کلاس رومز کا بھی جائزہ لیں گے، جن میں قران کریم کی تدریس کی جارہی ہو اس بارے میں مکمل رپورٹ روزانہ جاری کی جائے گی ، اور سہ پہر سے قبل رپورٹ ای میل کی جائے گی، جبکہ جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر شوکت علی شیروانی کے توسط سے رپورٹ ارسال کریں گے ۔
اس سلسلے میں ایک پرفارمہ بھی جاری کیا جارہا ہے، جس کے سارے مندرجات لکھنے ہوں گے ۔


















