Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کے معیار تعلیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ
پنجاب بھر کے 31 منتخب اضلاع میں پانچویں جماعت تک بچوں کا امتحان لیا جائے گا۔
امتحان اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں لیا جائے گا، پیک کے تعاون سے اردو،انگریزی اور حساب کا پیپر لیا جائے گا۔
امتحان کیلئے ہر ضلع میں 84 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا، اچھے نتائج پر سکول سربراہان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امتحان کا مقصد پرائمری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔