Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں 33 ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا
سکولوں میں اساتذہ کی عارضی بھرتی کیلئے بھی ٹیسٹ لیا جائے گا آرٹس کیلئے اردو، انگلش، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، ہوم اکنامکس کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ رکھے جائیں گے۔
اکنامکس، سوشیالوجی، ایجوکیشن، عربی ، پولیٹیکل سائنس، جیوگرافی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور شماریات کے ماہر اساتذہ رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب سائنس مضامین میں بیالوجی ،فزکس، کیمسٹری، حساب کے امیدوار اہل قرار ہونگے۔
کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کا الگ سے ٹیسٹ ہوگا۔
بھرتیاں سکول کونسل کی مشاورت سے کی جائیں گی، عارضی بھرتی کیلئے ٹیسٹ سکول کونسل لے گی یا محکمہ تعلیم تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔
دریں اثناء محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں سے خالی اسامیوں کی تعداد مانگ لی ہے۔