Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کا فیصلہ
محکمہ سکولز نے اساتذہ کے کوائف کی درستگی کے معاملے کو سمیٹتے ہوئے ایک بار پھر ایچ آر ، اور سس پر ڈیٹا درست کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کسی ٹیچر کا ڈیٹا کا اندراج غلط ہوا ہے تو وہ اپنا ڈیٹا درست کروا سکتے ہیں۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی ، جس کے کنویئر سی ای او ایجوکیشن ہوں گے، جبکہ ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر بی اینڈ پی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ہوں گے ۔
کمیٹی آج 13 اپریل سے 30 اپریل تک کام کرے گی، اور ٹی او آرز ترتیب دے دئیے، جس کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی کہ کن اساتذہ کے کوائف میں کوئی خرابی ہے اور اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کےلئے کمیٹی سپورٹنگ ڈاکومنٹس بھی فراہم کرنے کی پابند ہوگی، اور متعلقہ ٹیچر سے حلف نامہ بھی لیا جائے گا۔