Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گاؤن نہ پہننے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی جانب سے گاؤن پہننے کی پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے کے انکشاف کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مدثر ریاض نے واضح کیا ہے کہ آئندہ گاؤن کی پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف متعلقہ اساتذہ بلکہ اسکول کے پرنسپل کو بھی جرمانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے 23 فروری سے گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا تاکہ تدریسی ماحول میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دیا جا سکے۔

تاہم حالیہ دوروں کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعدد اسکولوں میں اساتذہ اس ہدایت پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔

اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مدثر ریاض نے گزشتہ روز خود ایک سرکاری اسکول کا اچانک دورہ کیا اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور گاؤن کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں بعض اسکولوں میں اساتذہ کی جانب سے گاؤن نہ پہننے کی شکایات سامنے آئی ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے لیے گاؤن کی پابندی کا مقصد تعلیمی اداروں میں ایک باوقار اور منظم ماحول قائم کرنا ہے، اس لیے اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

آئندہ کسی بھی اسکول میں اس ہدایت کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ استاد کے ساتھ ساتھ اسکول کے پرنسپل کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button