Breaking NewsEducationتازہ ترین
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائے گا

محکمہ سکولز ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل ہوگا، امتحان لینے کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا۔
کل مضامین ،نمبرز کی تقسیم و امتحانی سنٹرز تک سوالیہ پیپرزکی فراہمی بارے وضاحت کی جائیگی، آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا۔
بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا، اچھے نتائج پر انعام اور خراب نتائج پر کارروائی ہوگی۔




















