Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے واضح اور سخت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران کسی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے کے کھلنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اگر کوئی سکول کھلا پایا گیا تو متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر تعطیلات پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button