سکول آن ویل ،موبائل لائبریری آن ویل، موبائل لائبریری شروع کرنیکا فیصلہ

محکمہ سکولز نے سکول آن ویل منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دے دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکول آن ویل دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریگا، سکول آن ویل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا،رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے، سکول آن ویل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی، سکول آن ویل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا، سکول آن ویل میں چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائز بھی رکھے جائیں گے۔
اسی کے تحت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شر وع کرے گا، لائبریری آن ویل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی، لائبریری آن ویل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی، لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی، لائبریری آن ویل کو کسی بھی میدان،گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جاسکے گا۔
جدید ترین بس کے اندرقائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئر و ٹیبل میسر ہوں گی،موبائل لائبریری میں اردو ، انگلش ، سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔




















