Breaking NewsEducationتازہ ترین
چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے پرائیویٹ سکولز کی سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کے بعد فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے پرائیویٹ سکولوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ حکومت کے طے کردہ احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں ایسے تمام نجی اسکولز جو حکومتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں یا بندش کے باوجود کھلے ہیں، ان کے خلاف موقع پر سخت کارروائی کی جائے گی اور فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔
اس کےلئے سی ای او آفس میں ایک کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جارہا ہے تاکہ والدین، شہری اور دیگر متعلقہ افراد فوری شکایات درج کرا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




















