Breaking NewsEducationتازہ ترین
مزید ساڑھے دس ہزار سکولوں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں رواں برس مزید ساڑھے دس ہزار سکولوں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
تفصیل کے مطابق حکومت کا پنجاب سکولز ریفارم پروگرام کے تحت مزید ساڑھے دس ہزار سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس اطلاع نے اساتذہ کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور ان پر بیروزگاری کے بادل چھانے لگے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سال مزید 10500 سکول پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جہاں پہلے ماسٹر اور ایم فل ٹیچرز پڑھا رہے تھے، اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس لوگ پڑھائیں گے کیونکہ ٹھیکیدار تھوڑے پیسوں میں ٹیچرز کو رکھیں گے کوالٹی ایجوکیشن کا خواب تباہ ہو جائے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب سکولوں کی نجکاری کا سلسلہ بند کردے تاکہ تعلیم کے ساتھ کھلواڑ ختم ہوسکے ۔




















