Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز کا انتظامی پوسٹوں پر تعیناتی کےلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات بزرگ افسران کی تعیناتیاں خطرے میں پڑ گئیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے انتظامی عہدوں کے لئے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی پی آئی سکنڈری و ایلیمنٹری تعینات ہونے کے لئے عمر کی حد 57 سال ہوگی، سی ای او ایجوکیشن کے لئے عمر کی حد 55 سال مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے لئے عمر کی حد 50 سال ہوگی۔

مذکورہ حد سے کم عمر افسران انتظامی پوسٹوں کے لئے اہل ہوں گے،انتظامی پوسٹوں پر تعیناتیوں کے لئے افسران کے انٹرویوز لیے جائیں گے، پوسٹ پر تعیناتی کے لئے افسران کے پاس آئی ٹی سکلز کا ہونا لازمی ہوگا۔

انٹرویو میں کلیئر ہونے والے افسران کو ایک ماہ ٹریننگ دی جائے گی،اس وقت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کی عمر مقررہ حد سے زائد ہے، بزرگ افسران نے انتظامی پوسٹوں پر براجمان رہنے کے لئے سفارشیں کروانا شروع کردی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button