Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکول ایجوکیشن نے انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2 جولائی ہفتہ کو صوبے کے تمام سکولوں اور دفاتر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا جائے گا۔
تمام اساتذہ کو سکول آنے کی ہدایات کریں گئیں۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیرِ صدارت زوم میٹنگ برائے اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔
جنرل کیٹیگری میں ایکٹیویٹی سے پہلے اور بعد کی تصاویر ضرور اپلوڈ کریں۔دونوں تصاویر میں کم از کم 5 منٹ کا وقفہ ہونا چاہیے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں تصاویر ایک ہی جگہ پر بنانی ہے۔
اسپیشل برانچ کی طرف سے کی گئی ڈی وی آر کی شکایات کا 24 گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کریں گے۔
اینٹی ڈینگی واک اور سیمینار ہر تحصیل میں ہفتہ وار منعقد کیے جائیں گے۔




















