Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے دو سو سکول اپ گریڈ کیے جائیں گے

حکومت نے 200 سکولز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ابتدائی سے ہائی لیول تک سکولز کی اپ گریڈیشن دی جائے گی، سکولوں کی اپ گریڈیشن پر 47 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہوں گے۔
اپ گریڈ ہونے والوں میں 64 سکول پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شامل کیے گئے ہیں، اپگریڈیشن میں 136 نئے سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے اپ گریشن کیلئے پہلے مرحلے 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔منصوبے کی مدت یکم اپریل 2025 سے 30 جون 2027 تک ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز کے استعمال کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں ان سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔




















