Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 10 ستمبر سے اٹھائے جانے کا امکان

پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 10 ستمبر سے اٹھائے جانے کا امکان ہے، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے قبل ای ٹرانسفر پالیسی میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

تبادلوں کے لئے نئی پالیسی میں سب سے زیادہ آسانیاں خواتین اساتذہ کے لئے پیدا کی جائیں گی۔

جن سکولوں میں صرف دو ٹیچر ہیں وہاں پر ایک ٹیچر ٹرانسفر کروانے کا اہل ہو گا۔

نئی بھرتیوں سے قبل زیادہ اساتذہ کو نئی جگہ شفٹ ہونے کا موقع دیا جائے گا۔صرف فی میل اساتذہ کے لئے ایکسٹریم ہارڈ شپ کا آپشن کو شامل کیا جائے گا۔

ایکسٹریم ہارڈ شپ کی آپشن صرف گھر سے دوری، بیوہ ،طلاق یافتہ خواتین اساتذہ کو دی جائے گی۔

ایکسٹریم ہارڈ شپ کا آپشن مرد اساتذہ کیلئے نہیں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button