Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے اساتذہ کی ایل پی آر تاخیر سے جمع کرانے کا نوٹس لے لیا

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 2023میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق "ایک سرکاری ملازم، جو زیادہ سے زیادہ تین سو پینسٹھ دن کی مدت کے لیے ایل پی آر کی انکیشمنٹ کا فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، تاریخ سے تین ماہ پہلے، ایل پی آر کی گرانٹ کے لیے اپنی تحریری درخواست جمع کرائے گا”۔

مجاز اتھارٹی نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ اس وقت محکمہ سکول ایجوکیشن کی فیلڈ فارمیشنز سے ایک بری پریکٹس شروع ہو چکی ہے کہ ایل پی آر کیسز اس ڈیپارٹمنٹ کو بروقت نہیں بھیجے جا رہے ہیں، یہ کیس اس وقت بھیجے جاتے ہیں جب درخواست دہندہ کے ایل پی آر کا بڑا حصہ پہلے ہی گزر چکا ہوتا ہے اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے پہلے صرف دو یا تین ماہ کی سروس باقی رہتی ہے۔

اس لئے قانون پر پورا عمل کیا جائے جو رہنما خطوط دئے گئے ہیں ان پر پورا عمل کیا جائے خلاف ورزی پر متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button