Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین اساتذہ کی ترقی کے معاملات میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان کا خواتین اساتذہ کی ترقی کے معاملات میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار، ایس ایس ٹی (آرٹس) سے ایس ایس ٹی (آرٹس) کے عہدے پر پروموشن کیسز فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینیارٹی لسٹ (آرٹس) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ویمن) ملتان سے موصول ہو چکی ہے۔

تاہم مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے اہل اساتذہ کے مکمل پروموشن کیسز تاحال جمع نہیں کرائے گئے، جس پر دوبارہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام کیسز مقررہ چیک لسٹ کے مطابق ہر لحاظ سے مکمل کر کے آج جمعرات لازمی جمع کرائے جائیں۔

اہلیت کے معیار کے مطابق وہ ای ایس ٹی (آرٹس) اساتذہ ترقی کے لیے اہل ہوں گی جو 2 ستمبر 1995 یا اس سے قبل تعینات ہوئیں، یا انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے ذریعے اسی تاریخ تک شامل سروس ہوئیں۔

مزید برآں امیدوار کے پاس کم از کم ایم اے کے ساتھ بی ایڈ یا ایم ایڈ (کم از کم سیکنڈ ڈویژن) کی ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر کیسز جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ ادارے کی سربراہ ذمہ دار ہوں گی اور کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

ترقی کیسز کے لیے جاری چیک لسٹ کے مطابق درخواست ادارہ کی سربراہ کے ذریعے فارورڈ کی جائے گی، تقرری سے 31 دسمبر 2025 تک کی مکمل سالانہ خفیہ رپورٹس اے سی آر بمعہ خلاصہ، تمام تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ نقول، تقرری و ریگولرائزیشن آرڈرز، سروس سرٹیفکیٹ، نو انکوائری اور نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ کی نقل اور اصل سروس بُک جمع کرانا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد طویل عرصے سے زیر التوا ترقی کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹانا اور اہل خواتین اساتذہ کو ان کا جائز حق فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی و انتظامی امور مزید بہتر بنائے جا سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button