Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز میں کلرکوں کے تبادلے

ضلع ملتان ایجوکیشن اتھارٹی نے انتظامی بنیادوں پر جونیئر کلرکس کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ تبادلے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر واہگہ کی منظوری سے عوامی مفاد اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر عمل میں لائے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ملازمین جنہوں نے ایک ہی جگہ تین سالہ مدت مکمل کر لی تھی، انہیں فوری طور پر ان کی موجودہ تنخواہ اور گریڈ پر نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کائنات فاطمہ (جونیئر کلرک) کو دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن، مرد) ملتان سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈسٹرکٹ جیل ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد یوسف (جونیئر کلرک) کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نیو سنٹرل جیل ملتان سے گورنمنٹ ہائی اسکول ڈیرہ محمدی، ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد شعبان علی کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مینگو ریسرچ ملتان سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نیو سنٹرل جیل ملتان میں تعینات کیا گیا ہے، خالد حسین کو گورنمنٹ ہائی اسکول کھاکھی پنچانی، ملتان سے گورنمنٹ ہائی اسکول حیات خان والا، ملتان ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

عبد الوہاب کو گورنمنٹ ہائی اسکول لابر ملتان سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول حامد پور کنورہ، ملتان تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سراج مصطفیٰ کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول حامدپور کنورہ، ملتان سے گورنمنٹ ہائی اسکول لابر، ملتان میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سہیل (جونیئر کلرک) کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن)، ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ڈاکٹر صفدر واہگہ کا کہنا ہے کہ ان تقرر و تبادلوں کا مقصد دفتری امور کو بہتر بنانا اور تعلیمی اداروں میں انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (سیکنڈری و ایلیمنٹری)، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ احکامات پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button