Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا

آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے انعقاد اور طریقہ کار کے حوالے سے انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے، کم و بیش آدھا تعلیمی سال گزر چکا تاحال امتحانات کے طریقہ کار بارے فیصلہ نہ ہو سکا۔

پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ بھی پریشان ہیں کیونکہ پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت میں 28 لاکھ طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، طلباء کی رجسٹریشن، رولنمبر سلپس ، امتحانی سنٹرز ، سوالیہ پرچے کیسے تقسیم ہونگے، جوابی کا پیاں، امتحانی سنٹرز میں سوالیہ پیپرز کیسے تقسیم ہونگے، فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

معروضی و انشائیہ نمبروں کی تقسیم، کل نمبر ، پاسنگ مارکس کے امور طے نہ ہوسکے، اگلی جماعت میں پروموشن سمیت دیگر معاملات بھی طے نہ ہوسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button