محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سالانہ سکول شماری کا شیڈول جاری کردیا

محکمہ سکولز نے سالانہ سکول شماری کا شیڈول جاری کردیا۔
رواں برس پنجاب بھر کے سکولوں کی سکول شماری تین مرحلوں میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 13 اضلاع کی سکول شماری ہوگی۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے ہیں 14، 14 اضلاع کی سکول شماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکول شماری کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردیں کہ مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
شیڈول کے مطابق پہلا مرحلہ 14 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہے گا، ان میں بہاول نگر بہاولپور رحیم یار خان ڈی جی خان لیہ مظفرگڑھ راجن پور قصور لاہور ننکانہ صاحب شیخوپورہ اور کوٹ ادو کے اسکولوں میں شماری کی جائے گی۔
جبکہ دوسرا مرحلہ 17 نومبر سے 19 نومبر تک جاری رہے گا جس میں چنیوٹ فیصل اباد جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ گوجرانوالہ گجرات حافظ اباد منڈی بہاؤدین نارووال سیالکوٹ اوکاڑہ پاکپتن میں اسکول شماری کی جائے گی۔
تیسرا مرحلہ 20 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا جس میں خانیوال لودنا ملتان وہاڑی اٹک چکوال جہلم راولپنڈی بھکر خوشاب میانوالی اور سرگودھا میں سکول شماری کی جائے گی جبکہ تونسہ میں پہلے مرحلے میں ساہیوال وزیر آباد دوسرے مرحلے میں جبکہ مری اور تلہ گنگ کو تیسرے مرحلے میں سکول شماری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ان تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز ایک ٹیم تیار کریں گے، جس کو سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ایم او مونیٹر کریں گے اور بروقت تمام ڈیٹا مرتب کر کے اعلی حکام کو پیش کی کرے گی۔




















