Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ 6 سے 25 اپریل تک تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں، حکومت نے اسکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو "من گھڑت ہے والدین اور طلبہ کو خبردار رہیں اور وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات کو مستند سمجھیں ایسی افواہیں معاشرے میں غیر ضروری بے چینی اور کنفیوژن پیدا کرتی ہیں۔

مزید برآں محکمہ تعلیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تعلیمی کیلنڈر یا اوقات کار میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں باضابطہ اعلان سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا جائے گا۔

فی الحال صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button