Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ بھر میں گریڈ 17 سے 20 تک (مرد و خواتین) کی تازہ خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب

محکمہ سکولز نے صوبہ بھر میں گریڈ 17 سے 20 تک (مرد و خواتین) کی تازہ خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈی ای اے) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (سیکنڈری ایجوکیشن) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں گریڈ 17 سے 20 تک کی اسامیوں کی تازہ پوزیشن مقررہ فارمیٹ میں علیحدہ علیحدہ (مرد و خواتین) فراہم کریں۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے لیے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس/اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی اسامیوں کی تعداد، کام کرنے والے افسران، خالی نشستیں، ڈائریکٹ سلیکٹی اور پروموٹی کی تفصیل دی جائے۔

اسی طرح گریڈ 18 میں سینئر ہیڈ ماسٹر/ڈپٹی ڈی ای او اور سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ، گریڈ 19 میں پرنسپلز/ڈی ای اوز اور سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ جبکہ گریڈ 20 میں پرنسپلز/ڈویژنل ڈائریکٹرز کی منظور شدہ، تعینات اور خالی اسامیوں کی مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ اتھارٹی سے دستخط شدہ مکمل معلومات واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے 27 فروری 2026 کو صبح 11 بجے تک لازمی طور پر ارسال کی جائیں۔

علاوہ ازیں صوبہ بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز (سیکنڈری ایجوکیشن) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اس حکم کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق خالی آسامیوں کا درست ڈیٹا مرتب کرنے کا مقصد آئندہ تقرریوں، تبادلوں اور انتظامی فیصلوں میں شفافیت اور بروقت اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button