Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کنٹریکٹ پر تعینات 14 ہزار ایجوکیٹرز سوشل سیکورٹی الاؤنس وصول کرتے رہے

کنٹریکٹ پر تعینات 14 ہزار ایجوکیٹرز تیرہ سال سے مستقل نہ ہونے کے باوجود سوشل سکیورٹی الاؤنس لے رہے ہیں، حکومت نے چودہ ہزار ایجوکیٹرز سے کروڑوں روپے سوشل سکیورٹی الاؤنس کی ریکوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام ایجوکیٹرز نے تین سالہ کنٹریکٹ کے بعد 2014 میں مستقل ہونا تھا، سرکاری اساتذہ کے مستقل ہونے پر تنخواہوں میں سے سوشل سکیورٹی الاونس کاٹ لیا جاتا ہے، دس برس سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ایجوکیٹرز کو مستقل نہیں کیا جاسکا، مستقل نہ ہونے کے باوجود ایجوکیٹرز دس سال سے سوشل سکیورٹی الاؤنس وصول کررہے ہیں، اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ہر بار ایک سال کی توسیع کر دی جاتی ہے۔

ایجوکیٹرز کو دو ہزار گیارہ میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button