Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

5 ہزار سے زائد سرکاری سکول پرائیویٹ مالکان کے حوالے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 ہزار 863 سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی، اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

گزشتہ روز 21 این جی اوز، 12 ایجوکیشن چینز اور 1 ایجوکیشن ٹیک فرم سے 3ہزار650سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کے لیے معاہدہ شراکت پر دستخط کیے گئے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر (پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام) شفیق احمد نے معاہدہ شراکت پر دستخط کیے، شفاف طریقہ کار کے تحت منتخب ہونے والے نجی تعلیمی پارٹنرز سے معاہدہ شراکت پر دستخط کا سلسلہ 5ستمبر2024 تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے اشتراک سے چلانے کے منصوبے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کو انقلاب آفریں قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے بے وسیلہ طالب علموں کو عالمی معیا ر کی تعلیم مفت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبہ پنجاب کے 18 لاکھ سے زائد آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی کیپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے کو الٹی ایجوکیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ایجوکیشن منسٹر نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری سطح تک اَپ گریڈ کر دیا جائے گا، جس سے اُن علاقوں کے طلباء و طالبات کو اُن کے گھروں کے نزدیک معیاری تعلیم میسر آسکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button