Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسم گرما کی تعطیلات: ہیڈ ماسٹرز کو سکول آنے کا پابند کردیا گیا

سرکاری سکول سربراہان کو چھٹیوں میں بھی سکول آنے کا پابند کردیا گیا، چھٹی کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سکول سربراہان انرولمنٹ اور ڈینگی سمیت انتظامی و دفتری معاملات دیکھیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرکاری سکولوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صفائی، ستھرائی اور گھاس کی باقاعدہ کٹائی کی بھی مانیٹر نگ کی جائے گی۔

ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اپنی تحصیل کے سکولوں کا دورہ کریں گے، متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سی ای او کو دینگے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں میں سربراہان کی غیر حاضری سے سکول انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری سکول سربراہان چھٹیوں میں حاضری کو یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button