Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول انٹرنیز ٹیچرز کو معاوضے کی ادائیگی 30 جون تک کرنے کاحکم

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ حکومت نے مارچ میں سکول انٹرنیز اساتذہ کےلئے فنڈز جاری کردئے تھے ، مگر تاحال ادائیگی نہیں ہوئی ۔
جس پر اعلیٰ حکام کو بہت تشویش ہے، اس لئے تمام ہیڈ ز کو حکم دیا جاتا ہے تمام سکول انٹرنیز کو 30 جون تک ادائیگیاں مکمل کرکے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لاہورا رسال کریں۔
اگر یکم جولائی کوئی بھی شکایت اس سلسلے میں آئی تو اس کی ذمے داری متعلقہ سی ای او ڈی ای وز اور سکول ہیڈز پر ہوگی، اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے گی ۔




















