صوبے بھر کے سکولوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ، ڈائریکٹر و ایڈیشنل ڈائریکٹرز سکولز کے ڈیوٹیاں لگادی گئیں

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے ڈائریکٹرز سکولز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی، اور مانیٹرنگ کے ایس او پیز بھی جاری کردیے گئے ہیں ۔
جاری ایس او پیز کے مطابق مانیٹرنگ کرنے والا افسر روزانہ سکولوں کا دورہ کرے گا، کم سے کم 5 سکول روزانہ وزٹ کئے جائیں گے، جن میں کم سے کم دو پرائمری سکول بھی شامل ہوں گے ۔
وزٹ ریکارڈ مقرر پرفارمہ پر جمع کرانا ہوگی ، مانیٹرنگ آفیسر پرفارمہ پر اپنے دستخظ کے ساتھ دیگر افسر اور ہیڈ ماسٹر کے دستخظ بھی کرائے گا۔
سکول کے وزٹ کی تصاویری ثبوت بھی ارسال کرنے ہوں گے ، رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر شام چار بجے سے قبل ارسال کرنا ہوگی ۔
مانیٹرنگ آفیسرز کی کارکردگی اور سرپرائز نگ وزٹ کےلئے ڈی پی آئی سکولز کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں ہیں ، جن میں ڈی پی آئی جنوبی پنجاب ایلمنٹری پرویز اقبال اور سکینڈری مسز زاہدہ بتول شامل ہیں ۔


















