سکولوں کی رینکنگ کےلئے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ ، نئے ایس اوپیز جاری کردئیے گئے

محکمہ سکولز نے سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردئے ہیں ، جس کے مطابق رینکنگ کے حوالے سے سکولوں میں مانیٹرنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔
تمام سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، سکولوں میں واش پوائنٹ پر صابن لازمی ہونا چاہئے۔
سکولوں کو اے ای اوز صبح اسمبلی ٹائم وزٹ کر کے رپورٹ کریں گے، پرفارمنس کی جانچ پڑتال کیلئے ایک سپیشل ڈیسک بنا دیا گیا یے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جائے گی۔
سکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کیاجائے، محکمہ جنگلات سے رعائیتی قیمت پر پودے حاصل کیے جاسکتے ہیں، سکولوں میں شجر کاری کی تصویریں اتھارٹی کو بھیجی جائیں۔
ڈی سی 8:15 پر سکولز وزٹ کریں گے، لہذا تمام سٹاف سکولوں میں وقت پر پہنچیں، کسی سکول میں کوئی لیٹرین بند نہ ہو۔اگر مرمت ضروری ہے تو مرمت کروائیں۔
پانی پینے کے کولرز اور گلاس زنگ آلود نہ ہوں، اور ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں – اور پینے کا پانی صاف ہو۔
آوٹ آف سکول چلڈرن کا ڈیٹا سکولز تیار کریں گے، اور نیا داخلہ یقینی بنائیں گے طلباء کی صفائی کا خیال رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر طلباء کو صفائی کی ترغیب دی جائے۔
آفٹر نون سکولز کا پہلے والا ٹائم لاگو ہو گا۔ مطلب 5:30 بجے چھٹی ہوگی، اور اے ای اوزباقاعدہ سکولوں کو چیک کریں آفٹر نون سکولز میں کام کرنے والے اساتذہ کرام کی تنخوائیں جلد جاری ہو جائیں گی-
سکولز ہیڈز 8:15 سکولز کے گیٹ پر بچوں کا استقبال کریں، غیر حاضر اساتزہ کی رپورٹ کی جائے تاکہ ان کی سرزنش کی جائے۔
ڈی سی صاحب کمپیوٹر لیب کو خود وزٹ کریں گے۔سکولوں کی خوبصورتی کا مقابلہ کیا جائے گا، اور سب سے خوبصورت سکول کو ایوارڈ دیا جائے گا ۔
سکولوں میں ادبی مقابلہ جات کروائے جائیں، بوگس اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز سے پرہیز کیا جائے، طلباء کی حاضری کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں-



















