Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چار ہزار سے زائد سکولوں کی مانیٹرنگ سی ای اوز اور دیگر ضلعی افسروں کے ذمے

محکمہ سکولز نے پرائیویٹ کئے گئے چار ہزار سے زائد سکولوں کی مانیٹرنگ سی ای اوز او دیگرر ضلعی افسروں کے ذمے لگادی ۔

محکمہ سکولز نے پنجاب ایجوکیشن اینیشٹیو مینجمنٹ اتھارٹی تحت چار ہزار 276سکولوں کو پرائیویٹ کیا تھا، تاکہ ان سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ان کی مانیٹرنگ کی ذمے داری پنجاب مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن یونٹ کے ذمے لگائی گئی تھی، جس کی کارکردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھی ۔

جس پر اب مانیٹرنگ کی ذمے داری ضلعی افسروں پر بھی عائد کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت پی ایم آئی یونٹ بھی مانیٹرنگ جاری رکھے گا ،تاہم تمام سی ای او اپنے ڈی ا ی اوز اور ڈی ڈی ای اوز سے بھی مانیٹرنگ کراتے رہیں گے ، اور اس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کرتے رہیں گے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کویقینی بنایا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button