Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کی مانیٹرنگ پر مامور افسران کی آن لائن لوکیشن مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

پروگرام مانیٹرنگ یونٹ اور ایک نجی موبائل کمپنی کے درمیان انٹرنیٹ سروس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت تمام مانیٹرنگ افسران (MEAs) کو مفت سم کارڈ فراہم کیے جائیں گے، ان سمز میں انٹرنیٹ پیکج کی سہولت دستیاب ہوگی تاکہ افسران کی سرگرمیاں آن لائن مانیٹر کی جا سکیں۔
مانیٹرنگ افسران جب سکولوں کی انسپکشن کریں گے، ان کی جی پی ایس لوکیشن بھی ریکارڈ کی جائے گی تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ افسر واقعی موقع پر موجود تھا۔
افسران اگر گھر بیٹھ کر فرضی انسپکشن رپورٹس جمع کرائیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


















