Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمینینس سکولوں کی تفصیل جاری کردی گئی

محکمہ سکولز نے صوبے بھر میں 15 سو سکولوں کو ایمینینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے مرحلے کےلئے سکولوں کی تعداد کا اعلان کردیا گیا۔
جاری مراسلے کے مطابق لاہور میں 12 سکولز قائم کیے جائیں گے، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہر شہر میں 4 سکولز بنائے جائیں گے۔ سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں ہر شہر میں 4 سکولز قائم کیے جائیں گے۔
دیگر اضلاع میں 2،2 سکولز قائم ہوں گے، ان سکولز میں داخل ہونے والے بچوں کی ماہانہ فیس 4 ہزار روپے حکومت ادا کرے گی۔
پیف نے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی ہے۔



















