سکولز آف ایمینینس قائم کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ

سکولز آف ایمینینس قائم کرنے کا منصوبہ سکولوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو استعمال کرتے ہوئے پسماندہ اور دیہی علاقوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے شروع کیا جانا تھا، اس سکیم کی مجموعی لاگت 5 ارب روپے مقرر کی گئی تھی اور منصوبے کی مدت یکم جنوری2025 سے جون 2026 تک طے کی گئی تھی۔
تاہم مالی سال 2025-26 میں اس اسکیم کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے اور منصوبے میں مالی پیش رفت صفر رہی، جس پر مڈ ایئر ریویو اجلاس میں سینئر وزیر نے اسکیم ختم کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی اینڈ ڈی) نے منصوبے کے لیے مختص فنڈز واپس لے لیے اور انہیں دیگر ترقیاتی اسکیموں میں منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیم ختم ہونے کے بعد دستیاب وسائل کو زیادہ مؤثر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا تاکہ تعلیم کے شعبے میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔



















