Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

5 روزہ سکولمپکس گیمز شروع، طلباء وطالبات کی شاندار پرفارمنس

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 5 روزہ سکولمپکس گیمز کا باقاعدہ افتتاح قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب طفر، کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق چوہدری، سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو، ممبران صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی اور مخدوم رضا بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عظمی قریشی، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی اور برٹش ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ظہیر عباس شیرازی، ڈپٹی سیکرٹری جام آفتاب محکمہ تعلیم کے افسران، معززین شہر اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سکولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کے مختلف دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، اور معزز مہمانوں کو سلامی دی۔

ستیڈیم میں اولمپکس مشعل بھی روشن کی گئی۔

سکولمپکس گیمز میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے آئے گرلز اور بوائز 1900 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

تمغوں کے حصول کے لیے یہ کھلاڑی ہاکی، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور اتھلیٹیکس کے مقابلوں میں آمنے سامنے ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام بین الاقوامی اولمپکس کی طرز پر ترتیب دیے گئے۔

یہ مقابلے 12 نومبر تک جاری رہیں گے۔ گیمز کے پہلے روز ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ہاکی کے مقابلوں میں وہاڑی، لودھراں، رحیم یار خان اور مظفرگڑھ کی بوائز و گرلز ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے۔

بوائز کیٹیگری میں وہاڑی نے لودھراں کو صفر کے مقابلے میں 11 گول سے جب کہ رحیم یار خان نے صفر کے مقابلے میں 18 گول سے مظفرگڑھ کو شکست دے دی۔

گرلز کیٹیگری میں وہاڑی نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے لودھراں کو ہرا دیا جب کہ مظفرگڑھ اور رحیم یار خان کی ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ ڈرا ہو گیا۔

ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں منعقدہ فٹ بال کے بوائز مقابلوں میں ملتان نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے خانیوال کو شکست دے دی، وہاڑی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے بہاول پور کو شکست دے دی، لودھراں نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے راجن پور جب کہ بہاول نگر نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے لیہ کو شکست دی۔

گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسیو ہائیر سکینڈری سکول ملتان میں منعقدہ والی بال کے مقابلوں میں لڑکیوں کی ٹیموں کے مابین مقابلوں میں مظفر گڑھ اور لیہ کے درمیان میچ کھیلا گیا جو لیہ نے جیت لیا، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے مقابلے میں رحیم یار خان کی ٹیم کامیاب رہی۔

ڈیرہ غازی خان نے راجن پور جب کہ خانیوال نے لودھراں کو شکست دے کر میچز جیتے۔

والی بال کے کھیل میں بوائز ٹیموں کے مابین ہونے والے مقابلہ جات میں لیہ نے مظفرگڑھ، اور رحیم یار خان نے ڈیرہ غازی خان کو شکست دے دی، ڈیرہ غازی خان نے راجن پور جب کہ خانیوال نے لودھراں کو شکست دے دی۔

یہ میچ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آفس ملتان میں کھیلے گئے۔

سپورٹس جمنازیم ملتان میں منعقدہ بوائز کیٹیگری میں بیڈ منٹن کے مقابلوں میں بہاول نگر نے مظفرگڑھ، وہاڑی نے خانیوال، ملتان نے ڈیرہ غازی خان، لودھراں نے راجن پور، رحیم یار خان نے مظفر گڑھ، وہاڑی نے لیہ، بہاول پور نے ڈیرہ غازی خان جب کہ لودھراں نے گلگت بلتستان کو شکست دے دی۔

گرلز کیٹیگری کے مقابلہ جات میں بہاول نگر نے مظفر گڑھ، خانیوال کی ٹیم نے وہاڑی، ملتان کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان اور لودھراں کی گرلز ٹیم نے راجن پور کو شکست دی۔ رحیم یار خان نے مظفرگڑھ، وہاڑی نے لیہ، بہاول پور نے ڈیرہ غازی خان اور لودھراں کی گرلز ٹیموں نے گلگت بلتستان کو شکست دے کر اپنے میچز جیت لیے۔

بوائز کیٹیگری میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں بہاول نگر نے مظفر گڑھ، وہاڑی نے خانیوال، ملتان نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور نے لودھراں، مظفر گڑھ نے رحیم یار خان، وہاڑی نے لیہ، بہاول پور نے ڈیرہ غازی خان اور گلگت بلتستان نے لودھراں کو شکست دے دی، گرلز کیٹیگری میں بہاول نگر کی ٹیم نے مظفر گڑھ، خانیوال نے وہاڑی، ملتان نے ڈیرہ غازی خان اور لودھراں نے راجن پور کو ہرا دیا جب کہ رحیم یار خان نے مظفر گڑھ، وہاڑی نے لیہ، بہاول پور نے ڈیرہ غازی خان اور لودھراں نے گلگت بلتستان کو شکست دے دی۔

مقابلوں کے دوران طلباء و طالبات کا اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں جوش و خروش دیدنی رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button