Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلی "سکولمپکس” گیمز(سیزن 2) کا افتتاح

پہلی "سکولمپکس” گیمز(سیزن 2) کا آج افتتاح ، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی ملتان آمد
سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کھیلوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی "سکولمپکس” گیمز(سیزن 2) کا آج 8 نومبر سے آغاز ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس آج ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقدہ تقریب میں سکولمپکس گیمز کا افتتاح کریں گے، سکولمپکس میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور جنوبی پنجاب کے گرلز و بوائز سکولوں کے سینکڑوں کھلاڑی تمغوں کے حصول کے لیے نبردآزما ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام بین الاقوامی اولمپکس کی طرز پر ترتیب دیے گئے، سکولمپکس گیمز (سیزن 2) کا آج منگل سے آغاز ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کے ہمراہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے مقام پر منعقد تقریب میں سکولمپکس گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

ملتان کے "اولمپک ویلیج” میں منعقدہ سکولمپکس گیمز کے پانچ روزہ مقابلوں میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور جنوبی پنجاب کے گرلز و بوائز سکولوں کے تقریباً 1900 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

بین الصوبائی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے تعلق رکھنے والی گرلز و بوائز ٹیمیں راجن پور رستم، لودھراں جوان، لیہ لجپال، بہاول نگر برق رفتار، وہاڑی کھلاڑی، مظفر گڑھ نڈر، رحیم یار خان یاران، خانیوال خطرناک، ڈیرہ غازی خان کے غازی، بہاول پور براق، بہاول پور نواب اور ملتان مشاق کے نام سے ہاکی، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور اتھلیٹیکس کے مقابلوں میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سکولمپکس گیمز میں بوائز ٹیمیوں کے بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی اور فٹ بال کے روزانہ دو میچز جب کہ گرلز ٹیموں کے فٹ بال کے علاوہ دیگر کھیلوں میں روزانہ دو میچز ہوں گے۔

سکولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں ٹیبلوز، روایتی جھومر، ڈاچی رقص کے علاوہ طلباء و طالبات کی طرف سے مارچ پاسٹ پیش کیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے سفر پر نکلی سکولمپکس مشعل آج ملتان پہنچے گی۔

دریں اثناء ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں سکولمپکس گیمز کے حوالے سے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button