Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھنے کا حکم

محکمہ سکولز نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا، چھٹیوں کے دوران سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
اس سلسلے میں محکمہ سکولز نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنےکے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔
موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھوانا اتھارٹیز کی ذمہ داری ہوگی۔ احکامات کے باوجود اگر کہیں سکول کھلا پایا گیا تو سخت کاروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ نے احکامات والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر جاری کی ہیں۔ احکامات کے باوجود سکول کھولے گئے تو اتھارٹیز کی جانب سے سکول مالکان کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


















