Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں سکول کھل گئے، نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پنجاب بھر میں 21 روزہ تعطیلات کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا ہے۔

سکولوں کی بحالی کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ پوری طرح سے شروع ہو گئی ہیں اور طویل وقفے کے بعد کلاس رومز میں ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے اسکولوں میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ فزیکل حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے تعلیمی ماحول دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نجی اسکول صبح 8 بجے جبکہ سرکاری اسکول 8:45 بجے کھلے۔ اسی طرح چھٹی کے اوقات دوپہر ڈیڑھ بجے سے 2 بجے کے درمیان مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 10 مارچ سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔حکومت پنجاب کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں سال طلبہ میں تقریباً 3 کروڑ مفت درسی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ پہلی سے تیسری اور دہم جماعت تک کے طلبہ کو سو فیصد مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلبہ کو 80 فیصد اور چھٹی سے نہم جماعت تک کے طلبہ کو 50 فیصد مفت کتابیں دی جائیں گی۔ دیگر طلبہ کو بک بینک کے ذریعے کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید برآں نئے تعلیمی سال میں موسم گرما کی تعطیلات دو ماہ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں جنوری میں متوقع ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بجلی کے کمرشل ٹیرف میں کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی اداروں کے اخراجات کم کیے جا سکیں اور انہیں مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس طرح اسکولوں کے کھلنے اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں تعلیمی نظام ایک بار پھر پوری طرح بحال ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button