Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سکولوں میں چھٹیاں کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا

محکمہ سکولز نے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردئے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بہت سے اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں اور بعض علاقوں میں اسکول کے احاطے میں پانی اب بھی کھڑا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنرز زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کرسکیں گے جب تک کہ صورتحال معمول پر نہیں آجاتی۔
ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن میٹنگ کے دوران پنجاب میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پہلے ہی اس حوالے سے حساس اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
ان ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی حکام کے درمیان قریبی کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔



















