Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اور سکول کھلنا شروع ہوگئے

ملتان اور لاہور میں تعلیمی ادارے بند، باقی پنجاب میں مشروط طور پر کھول دئے گئے۔

تفصیل کے مطابق سموگ کی شدت میں کمی آتے ہی حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنا شروع کردئے ہیں،جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ضلع لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں پرائمری تک انٹرمیڈیٹ تک تعلیمی اداروں کی جو بندش کر دی گئی تھی، وہ آج منگل انیس نومبر 2024 سے کھول دئیے گئے ہیں۔

تاہم کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کے مطابق تمام سکول و کالجز میں کھلنے کے اوقات صبح پونے نو بجے ہوں گے، تمام طالب علم اور تدریسی اور غیر تدریسی عملہ چہرے پر ماسک لگا کر آئے گا، کوئی بھی آؤٹ ڈور سرگرمیاں نہیں ہو سکیں، چھٹی کے اوقات ساری کلاسز کے لیے یکساں نہیں ہوں گے، وقفے وقفے سے کلاسز کو چھٹی دی جائے گی تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس میں کافی بہتری آئی ہے، ہواؤں نے اپنا روح تبدیل کر لیا ہے، جس سے یہ بہتری آسکی ہے۔

تاہم ملتان اور لاہور میں سموگ کا انڈیکس ابھی خطرے کی علامات ظاہر کررہا ہے، اس لئے تعلیمی ادارے آن لائن کام کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button