Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں تعینات 60 سال سے زائد عمر کے سیکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعینات 60 سال سے زائد عمر کے سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا یے۔

تفصیل کے مطابق صوبے کے ہزاروں سکولوں میں سکیورٹی گارڈز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں روزمرہ کے اخراجات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق سکولوں کے سکیورٹی گارڈز مستقل طور پر حاضر ہیں اور یکم جنوری سے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جانی تھی، محکمہ نے کابینہ سے کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے اجازت طلب کر لی ہے۔ سمری منظور ہوتے ہی سکیورٹی گارڈز کو مستقل کیا جائے گا۔

پنجاب کے سکولوں میں 8 ہزار سے زائد سکولوں میں کنٹریکٹ پر سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button