Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تین لاکھ سے زائد اساتذہ کی اے سی آر فائنل نہ ہوسکی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی مبینہ سستی اور انتظامی ناکامی کے باعث صوبے بھر کے تقریباً تین لاکھ اساتذہ گزشتہ دو سال سے سالانہ کارکردگی رپورٹ (اے سی آر) آن لائن جمع کروانے کے لیے شدید مشکلات کا شکار ہیں، آن لائن ACR جمع نہ ہونے کے سبب لاکھوں اساتذہ سنیارٹی مکمل ہونے کے باوجود ترقیوں سے محروم چلے آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ (اے سی آر)ایپ گزشتہ دو برسوں سے غیر فعال ہے، جبکہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ بھی ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم ایپ کو مؤثر انداز میں چلانے میں ناکام رہا ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق اساتذہ کی آن لائن (اے سی آر)آخری بار سال 2023 میں جمع کی گئی تھی، جبکہ سال 2024 اور 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹس تاحال وصول نہیں کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی سالانہ کارکردگی رپورٹس صرف 2020 سے 2023 کے دوران ہی جمع کی جا سکی تھیں۔ واضح رہے کہ محکمہ کی پالیسی کے تحت اساتذہ کی ترقیوں کی منظوری آن لائن (اے سی آر)کی بنیاد پر دی جانی تھی، تاہم سسٹم کی مسلسل خرابی اور انتظامی نااہلی کے باعث ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ہے، جس پر اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اساتذہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر (اے سی آر) سسٹم کو فعال بنائے اور زیر التواء سالانہ کارکردگی رپورٹس کی تکمیل کو یقینی بنا کر اساتذہ کو ان کا جائز حق دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button