Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ نے ٹیچرز اینڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پنجاب بھر کے اساتذہ نے ٹیچر اینڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو استاد دشمن قرار دیا ہے اور تمام ٹیچرز کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا بائیکاٹ کریں۔

عہدیداروں کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد انٹرویو کے پینل میں پیف کے نمائندے ہوں گے جس سے سمجھا جاسکتا ہے کہ ٹریننگ ٹیسٹ کے نام پر کیا گیم ہونے جا رہی ہے، ٹیسٹ تو ٹریننگ میں ہی لیا جاتا ہے جب ٹریننگ ہی نہیں تو اس طرح امتحانی مراکز بناکر ٹیسٹ لینے کا کیا مقصد ہے اور پبلک سروس کمیشن کی طرح کے انٹرویو پینل کیوں بناۓ جارہے ہیں؟ اور اس بار تو پی ایس ٹی سے لے کر ایس ایس تک سب زد میں آرہے ہیں۔

لہذا تمام اساتذہ ہوش کے ناخن لیں اور ٹیسٹ کا بائکاٹ کریں ورنہ ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے، جلد ہی ا س ٹیسٹ کی حقیقت بارے آگاہی مہم شروع کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button