Breaking NewsEducationتازہ ترین
بارش میں ٹیچرز کی گاڑی کو حادثہ، دو شدید زخمی ہوگئیں

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لار مرکز بلی والا تحصیل ملتان صدر کی دو خواتین اساتذہ اسکول آتے ہوئے ایک حادثے کا شکار ہو گئیں، بارش کے دوران ویگن کھڑے ڈالا سے جا ٹکرا گئی۔
حادثے میں مس زاہدہ نسیم پی ایس ٹی اور مس ماریہ راؤ پی ایس ٹی شدید زخمی ہوئیں۔ حادثے کے نتیجے میں مس ماریہ راؤ کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور جبکہ مس زاہدہ نسیم کو شدید چوٹیں آئیں اوردماغ کاآپریشن ہوا ۔
دونوں زخمی اساتذہ کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد دونوں کو متعلقہ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔




















