Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ کا نئے ڈریس کوڈ، گاون کی نرخوں میں راتوں رات ہوش ربا اضافہ

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے نئے ڈریس کوڈ کے نفاذ کے بعد بازاروں میں گاؤن کی قیمتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ ہوگیا، جبکہ کئی مقامات پر مطلوبہ ڈیزائن کے گاؤن مارکیٹ سے غائب ہوگئے، جس کے باعث اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ متعارف کرائے جانے کے بعد گاؤن کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مانگ بڑھتے ہی دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں اور چند دنوں میں گاؤن کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ جو گاؤن چند روز قبل مناسب قیمت پر دستیاب تھے، وہ اب کئی گنا مہنگے ہو چکے ہیں۔نئے ڈریس کوڈ کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں گاؤن کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں۔

اساتذہ کے مطابق سادہ چھ سوالا گاؤن جو پہلے مناسب قیمت پر دستیاب تھا، اب 1200 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، وہ بھی ناقص کپڑے اور کمزور سلائی کے ساتھ۔ کئی اساتذہ نے شکایت کی ہے کہ 1200 روپے ادا کرنے کے باوجود نہ کپڑے کا معیار تسلی بخش ہے اور نہ ہی سلائی پائیدار ہے۔

خواتین اساتذہ نے شکایت کی ہے کہ نہ صرف قیمتوں میں اضافہ کیا گیا بلکہ معیاری کپڑا بھی دستیاب نہیں، جبکہ بعض مارکیٹوں میں مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے گاؤن مکمل طور پر ناپید ہیں۔ کئی اساتذہ کو مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے باوجود مطلوبہ لباس نہیں مل سکا جس سے انہیں شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔

اساتذہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کے نفاذ سے قبل مارکیٹ کی تیاری اور مناسب سپلائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے تھا تاکہ اساتذہ کو اضافی مالی بوجھ اور خفت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

دوسری جانب بعض تاجروں کا مؤقف ہے کہ اچانک مانگ بڑھنے سے سپلائی چین متاثر ہوئی جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تاہم اساتذہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ریلیف فراہم کریں اور ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کے لیے مناسب مہلت دیں تاکہ وہ بہتر معیار کا لباس مناسب قیمت پر خرید سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button