Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں مڈل سکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 15 اضلاع بشمول ملتان میں مڈل سکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 15 اضلاع بشمول ملتان میں مڈل سکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 108 تعلیمی اداروں میں اسامیاں خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے لیے کم از کم بی اے (50 فیصد نمبرز کے ساتھ) ڈگری رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صرف وہی امیدوار ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے جو مقررہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن درخواست جمع کروائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ رات 12 بجے کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گی۔

حکام کے مطابق بھرتی کے اس عمل میں مجموعی طور پر 54 اساتذہ کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں 32 خواتین اور 22 مرد اساتذہ شامل ہوں گے۔

مزید برآں منتخب ہونے والے اساتذہ کے ساتھ 54 ٹیکنیکل اسکلز رکھنے والے ٹیچرز کو بھی منسلک کیا جائے گا تاکہ طلباء کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لرننگ پروگرام کا مقصد ایسے بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانا ہے جو کسی وجہ سے سکول سے باہر رہ گئے ہیں، اور اساتذہ کی نئی بھرتیاں اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ حکام نے اہل امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت آن لائن درخواست جمع کروائیں اور کسی بھی تاخیر سے بچیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button