Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ٹیچرز انٹرنیز (STIs) کی تعیناتی کے عمل کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول ٹیچرز انٹرنیز (STIs) کی تعیناتی کے عمل کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کی جانب سے تمام ضلعی تعلیمی افسران (سی ای اوز، ڈی ای اے) کو باضابطہ پیغام جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ایس ٹی آئیز کے کسی بھی قسم کے تعیناتی احکامات جاری نہ کیے جائیں۔

تمام سی ای اوز ایس ٹی آئیز کی بھرتی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا بغور جائزہ لیں اور ان کا مکمل ازالہ کریں، اس مقصد کے لیے پیر 22 دسمبر 2025 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، جس کے اندر اندر تمام اعتراضات اور شکایات نمٹا کر فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایات کے ازالے کے بعد سی ای اوز اپنی حتمی فہرستوں اور آن لائن پورٹل کو اپ ڈیٹ کریں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غلطی کا سدباب ہو سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھرتی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ اہل امیدواروں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو اور شکایات کے بعد کسی قانونی یا انتظامی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے اور فہرستوں کی تصدیق کے بعد ایس ٹی آئیز کی تعیناتی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button