Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے سکولوں میں اوقات کار تبدیل کردئے گئے

سموگ کی آمد اور موسم سرما شروع ہونے کی وجہ سے سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔

سولہ اکتوبر پیر کے روز سے بوائز سکول صبح ساڑھے 8 بجے لگیں گے، چھٹی اڑھائی بجے ہوگی۔ پیر کے روز سے گرلز سکول صبح سوا آٹھ بجے لگیں گے، چھٹی سوا دو بجے ہو گی۔

جمعہ کے روز لڑکوں کو سوا بارہ اور لڑکیوں کے تمام سکولوں میں دوپہر بارہ بجے چھٹی ہوگی۔

جن سرکاری سکولوں میں دو شفٹوں میں تعلیم دی جاتی ہے، وہ سکول صبح سات بج کر پنتالیس پر لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکولوں میں سکینڈ شفٹ ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گی، اور چھٹی پانچ بجے ہوا کرے گی۔

جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول ڈیڑھ بجے لگا کریں گی۔سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button